بھارتی کشن گنگاہائیڈروالیکٹرک منصوبہ کو روکنے کیلئے پاکستان میدان میں آگیا

بھارتی کشن گنگاہائیڈروالیکٹرک منصوبہ کو روکنے کیلئے پاکستان میدان میں آگیا


(24 نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارتی کشنگنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ورلڈ بینک میں ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک کے چیف ایگزیکیوٹو سے کل ملاقات واشنگٹن میں ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، دفتر خارجہ میں ڈی جی ساؤتھ ایشاڈاکٹر فیصل، سیکریٹری پانی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان ورلڈ بینک کو اسکی ذمہ داری ادا کرنے کے بارے میں یاد دلائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی سستی ، بھارت کی چستی۔۔۔ مودی نے متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشن گنگہ ہائیڈرو منصوبہ سندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ معائدہ کا ضامن ورلڈ بینک ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ورلڈ بینک پر زور دیا جائے گا کہ وہ بھارت کو اس منصوبہ پر کام سے روکے، پاکستان بھارت کی جانب رتلے اور بغلیہار منصوبوں کا معمالہ بھی علامی بینک کے سامنے رکھے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولئے:  جاسوسی کے الزام میں بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو 3 سال قید سزا

ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہ معاملہ اس سے پہلے بھی عالمی بینک کے سامنے اٹھایا تھا، کشن گنگہ منصوبہ کے بھارتی وزیراعظم کے افتتاح سے یہ معمالے مزید سنجیدگی اخیار کرگیا ہے۔