ہواوے صارفین کیلئے بری خبر۔۔

ہواوے صارفین کیلئے بری خبر۔۔


(24 نیوز) ہواوے کے اینڈروئڈ فونز پر اب گوگل کی بعض سروسز نہیں چلیں گی۔

گوگل نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے لیے اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے بعض اپ ڈیٹس بند کر دیے ہیں۔اس طرح ہواوے کے نئے ڈیزائن والے سمارٹ فونز پر گوگل کی بعض ایپس نہیں چلیں گی جو کمپنی کے لیے ایک دھچکہ ہے۔خیال رہے کہ یہ اقدامات امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کو ان کمپنیوں کی فہرست میں ڈالے جانے کے بعد کیے گئے ہیں جن کے ساتھ امریکی کمپنیاں اس وقت تک تجارت نہیں کر سکتیں جب تک کہ وہ لائسنس حاصل نہ کر لیں۔ گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صدارتی حکم کی تعمیل کر رہے ہیں اور اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer