وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ، گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں پر گفت و شنید کے علاوہ سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔