نواز شریف غیر آئینی راستے پر چل پڑے ، مزید پھنس جائینگے:خورشید شاہ


اسلام آباد (24 نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف غیر آئینی راستے کی طرف جا رہے ہیں ، مزید پھنس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ سابق وزیراعظم نواز شریف غیر آئینی راستے کی طرف چل پڑے ہیں ، مزید پھنس جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے ، حکمران ایکشن نہیں لے سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں۔

 

خورشید شاہ کہتے ہیں وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے ، احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔