باجوڑایجنسی:300 سے زائد بچیوں کے سکول میں صرف ایک استانی

باجوڑایجنسی:300 سے زائد بچیوں کے سکول میں صرف ایک استانی


باجوڑ ایجنسی (24 نیوز) باجوڑایجنسی کےعلاقے اتمان خیل کے سرکاری گرلز پرائمری سکول حیاتی میں 300 سے زائد بچیوں کیلئے صرف ایک استانی تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے اتمان خیل میں سرکاری گرلز پرائمری سکول حیاتی میں 300 بچیاں زیر تعلیم ہیں لیکن ان سب کیلئے صرف استانی تعینات ہے۔

محکمہ تعلیم فاٹا اورباجوڑ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، دیر سے روزانہ کی بنیاد پر آنے والی استانی دیر سے پہنچنے کے باعث طالبات کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ نے فوری طور پر طالبات کو پڑھائی کیلئے مزید استانیاں تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بچیوں کو پڑھانے والی استانی کا تعلق دیر سے ہے ، استانی کے سکول بروقت نہ پہنچنے سے بچیوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ، سکول کے ساتھ رہنے کیلئے کوارٹر موجود ہے۔

سہولیات نہ ہونے کے باعث کوارٹر رہائش کے قابل نہیں ، استانی کو بڑی تعداد میں بچیوں کو پڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں ہو رہے۔