سندھ اسمبلی کا مختصر اجلاس ، شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا

سندھ اسمبلی کا مختصر اجلاس ، شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا


کراچی (24 نیوز)سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی بارہ سے پندرہ منٹ بعد ملتوی ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ارکان اسمبلی کی ایوان کے معاملات میں عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا مختصر اجلاس ہوا ، ایوان میں اراکین آئے ضرور مگر انتہائی کم تعداد میں ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی برسی کے موقع پر حکومتی بینچز خالی دکھائی دیں جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

دوسری جانب اجلاس کے ملتوی ہونے اور اراکین کی عدم دلچسپی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری برہم ہوگئے۔

بلاول بھٹو نے وزیرِ اطلاعت سندھ ناصر حسین شاہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ارکان اسمبلی کو واضح ہدایت کی تھی کہ وقت کی قدر کریں۔

بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ وقت کی قدر نہ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔