طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے

طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے
teachers protest at science college channel 24 اساتذہ احتجاج سائنس کالج وحدت روڈ


لاہور) 24 نیوز)طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے ، گورنمنٹ کالج آف سائنس کے اساتذہ نے سائنس کالج سے بھیکے وال موڑ تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پروفیسرز لیکچررز ایسو سی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف سائنس کے اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے باعث ٹریفک

جام ہوگیا۔

اساتذہ نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات ن کی اپ گریڈیشن ، پے پروٹیکشن، ٹائم سکیل کا نفاذ اور ٹیچرز دشمن پالیسیاں ختم نہیں کی جائیں گی ،احتجاج جاری رہے گا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو 29 نومبر کو ایم او کالج سے سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی جائے گی ، مطالبات منظور ہونے تک وہاں دھرنہ دیا جائے گا۔