دھرنا ختم کرنے کیلئے حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت مل گئی


اسلام آباد (24 نیوز)دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت مل گئی ، احسن اقبال کہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھرنا ختم کرنے کے لیے حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت مل گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔