وزارت خزانہ کافنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ممکنہ کارروائی پر لائحہ عمل تیار

وزارت خزانہ کافنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ممکنہ کارروائی پر لائحہ عمل تیار


اسلام آباد( 24نیوز ) وزارت خزانہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ممکنہ کارروائی کا لائحہ طے کرلیا . پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. غیر ملکی قرضے اور بین الاقوامی اداروں سے امداد جاری رہے گی۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں،مفتاح اسماعیل نے امریکی حکام کو پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر کیے جانیوالے اقدامات پر اعتماد میں لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: 2013 میں پاکستان تاریک تھا، قوم کی یاداشت کمزور ہے: احسن اقبال
وزارت خزانہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی کارروائی کا خطرہ ہے. جس کے لیے وزارت خزانہ نے حکمت عملی تیار کرلی ہے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا بیرونی امداد پر کوئی اثر نہیں ہوگا ذگرے لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود غیر قرضے ملتے رہیں گے جب کہ بین الاقوامی اداروں سے ملنے والی گرانٹس پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔