آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گوادرکےلیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گوادرکےلیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت کا نئے بجٹ میں گوادر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان، نئے بجٹ میں گوادر کے لیے 18 ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹوئنٹی فور نیوز نے گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

وفاقی حکومت کا نئے بجٹ میں گوادر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان، نئے بجٹ میں گوادر کے لیے 18 ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 23 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش جبکہ گوادر میں ریلوے کوریڈور کی تعمیر کے لیے 54 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

اہم خبر: شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان

گوادر میں 100 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش اور پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گوادر کے لیے 62 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ گوادر پورٹ کی اراضی کی خریداری کے لیے 89 کروڑ 58 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی۔ گوادر میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

 نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کے دفتر کی تعمیر کے لیے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزجبکہ گوادر میں فش ہاربر اور جیٹی کی تعمیر کے لیے 6 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ گوادر اور جیوانی میں اے این ایف دفاتر کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ گوادر میں مویشی گھر کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہر قائد کے باسی پانی کی بوند کو ترس گئے

ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ گوادر میں ایف بی آر دفاتر کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔پاک ایران بارڈر پر ریونیو دفتر کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ گوادر میں سائنس و ٹیکنالوجی کے دفتر کے قیام کے لیے 66 کروڑ 43 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

گوادر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ 27 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ اوڑمارا گوادر میں باسول ڈیم کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔