انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی کی برنلی کو دو ایک سے شکست

انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی کی برنلی کو دو ایک سے شکست


 24نیوز: انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی نے برنلی کو دو ایک  سے شکست دے دی۔ لیسٹرسٹی اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔ کامیابی کےبعد چیلسی کی ٹیم 63پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ لیگ کے اہم میچ میں چیلسی نے برنلی کو دو ایک سے شکست دے دی۔چیلسی کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ چیلسی نے برنلی کے گول پوسٹ حملہ پرکیا برنلی کے دفاعی کھلاڑی کیون لونگ کی غلط کلیئر نس کے نتیجے میں برنلی کے خلاف اون گول ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی وفات کو 80 برس بیت گئے

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

ایک گول کے خسارے میں دوسرے ہاف کا آغاز کرنے والی برنلی کی ٹیم کے اسٹرائیکر ایشلےبرنس نے 64ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کردیا۔ پانچ منٹ بعد چیلسی کے وکٹر موسس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس کامیابی کے ساتھ چیلسی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 63پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر پہنچ گئی۔لیگ کے ایک اور میچ میں لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead