شاعر مشرق علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 81 برس ہوگئے

شاعر مشرق علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 81 برس ہوگئے


سیالکو ٹ(24نیوز)شاعر مشرق علامہ اقبال کو دنیائے فانی سے کوچ کیے 81 برس بیت گئے،آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال سے محبت رکھنے والے نہ صرف اقبال کی تصانیف سے محبت رکھتے ہیں بلکہ اُن سے جڑی اشیا کو بھی عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں یہی وجہ ھے کہ اقبال کے یوم وفات پر سیالکوٹ میں اقبال منزل بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

دُنیا بھر سے اقبال کے عقیدت مند اقبال کی آبائی رہائش گاہ آتے ہیں اقبال کی پیدائش کے وقت تو یہ گھر بہت چھوٹا تھا خاندانی تقسیم کے بعد یہ گھر علامہ اقبال کے بھائی شیخ عطا محمد نے ملحقہ دو مکان اور دکانیں خرید کر اس مکان کی تعمیرِنو کی جو آج اقبال منزل کہلاتا ھے۔

اقبال منزل میں موجود نوادرات میں کچھ نادر تصاویر ، پرانے خاندانی پلنگ، نماز کی چوکی, پرانی طرز کی کرسیاں, میز صندوق, حقہ وغیرہ شامل ہیں جنہیں دیکھنے کے لیئے سال بھر اقبال کے عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

نوجوان نسل اقبال کی لکھی کتابوں کے علاوہ اُن پر لکھی جانے والی بہت سی کتابوں سے بھی روشنی حاصل کرتے نظر آتے ہیں , ملک بھر میں موجود سرکار و غیر سرکاری عمارتوں کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کرنا ثابت کرتا ھے کہ پاکستانی قوم اقبال سے کس قدر عقیدت رکھتی ھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer