قومی ایئرلائن نے کشادہ سیٹوں کے کرایے میں اضافہ کردیا

قومی ایئرلائن نے کشادہ سیٹوں کے کرایے میں اضافہ کردیا


اسلام آباد(24نیوز) پی آئی اے میں سفارش کلچر کے خاتمے کے نام پر بلک ہیڈ سیٹوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیاگیا۔بیرون ملک کیلئے کشادہ سیٹوں کے کرایے میں 5ہزار اور اندرون ملک 1ہزار روپے تک بڑھادیئےگئے۔حکم نامے سے پہلے پروازوں میں کشادہ سیٹیں سفارشی اور با اثر مسافروں کو دی جاتی تھیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سےاندرون اور بیرون بلک ہیڈ سیٹوں پراضافی رقم وصول کرنےکا حکم نامہ جاری کردیا گیا،کشادہ سیٹوں کانارتھ امریکہ5ہزار، لندن،یورپ 3، گلف ممالک2 اور اندرون ملک پروازوں پر1ہزار روپے اضافی وصول کیاجائےگا،،قومی ایئرلائن کے777طیاروں میں 40 اور اے320 میں 12بلک ہیڈ سیٹیں ہوتیں ہیں۔

حکم نامےسے پہلے بلک ہیڈ سیٹیں سفارشی اور من پسند افراد کو دی جاتی تھیں، بلک ہیڈ سیٹیں کشادہ ہونے کی وجہ سے آرام دہ ہوتیں ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بلک ہیڈ سیٹیں سفارش کےبجائے اضافی رقم کی ادائیگی پرملیں گی، اس اقدام سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک سفارشی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔