نواز شریف کی والدہ کا جذباتی بیان

نواز شریف کی والدہ کا جذباتی بیان


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے نہ کو ئی پیسہ کھایا ہے اور نہ ہی کو ئی کرپشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ  شمیم شریف نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے نہ کو ئی پیسہ کھایا ہےاور نہ کوئی کو ئی کرپشن کی ہے، سب بلاوجہ میرے بیٹے کے پیچھے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کو کبھی سرکاری کھانا نہیں کھانے دیا.  نوازشریف جب بھی وزیراعظم بنے ہرماہ خرچہ ہم بھیجتے رہے.  

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔