حسن علی نے سامعہ آرزو کو جیون ساتھی بنالیا



دبئی(24 نیوز) قومی کرکٹرحسن علی بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کو جیون ساتھی بنالیا۔ نکاح کے موقع پر حسن علی نے کالے رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ دلہن نےسرخ رنگ کا عروسی جوڑازیب تن کیا۔

 قومی فاسٹ باؤلرحسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کے ساتھ زندگی کانیااسپیل شروع کرلیا۔ دبئی کےنجی ہوٹل میں اعجاب و قبول ہوا۔ نکاح کے بعد نئے جوڑے نے اسٹیج پرفوٹو سیشن کرایا۔ نکاح کےموقع پرحسن علی نےکالی شیروانی اور سامعہ آرزونےسرخ عروسی جوڑازیب تن کیاہواتھا۔

نکاح کی تقریب میں اہل خانہ اورکرکٹرشاداب خان سمیت خصوصی دوستوں نےشرکت کی۔ سب نے نوبیاہتا جوڑے کودعائیں اور مبارکباد دی، رخصتی 2 سے 3 ماہ بعد ہوگی۔ حسن علی اور سامعہ آرزو کی تقریب ولیمہ پاکستان میں ہی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer