عامر خان گروپ کے قبضہ کے ڈر سے فاروق ستار پریشان

عامر خان گروپ کے قبضہ کے ڈر سے فاروق ستار پریشان


کراچی(24نیوز) ایک بار پھر متحدہ پاکستان میں گروپ بندی اور اختلاقات کی بازگشت سنائی دینے لگی ۔طویل ترین اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار آج پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مخالفین تو مخالفین ہوتے ہیں، مگر اپنوں کی مخالفت نے کردیا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کو پریشان ، عامر خان گروپ کی بغاوت کی بازگشت سے پریشان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے سر جوڑے اور طویل ترین اجلاس کر ڈالا، اجلاس کے بعد تمام رہنماوں اور اراکین کی ہنستی مسکراتی سیلفی بھی سامنے آئی،جس سے امکان ہوا کہ اجلاس میں بگڑتے معاملات کو سدھار لیا گیا ہے۔

اختلافات کی گونج کا جواب دینے کے لئے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار آج دو بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

اپنوں کے ہی وار سے پریشان ایم کیو ایم پاکستان اپنے مستقبل کے لئے کیا فیصلے کرتی ہے اس کا اعلان پریس کانفرنس میں ہی کیاجائے گا۔