پاکستانی اداکارائوں اور گلوکارائوں کی شامت آگئی،شکنجہ تیار

پاکستانی اداکارائوں اور گلوکارائوں کی شامت آگئی،شکنجہ تیار


لاہور (24نیوز) ایف بی آر نے فلمی ستاروں کیلئے بھی شکنجہ تیار کرلیا، متعدد اداکارائوں اور گلوکاروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے، اثاثوں اور بینک اکائونٹس کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے ستائیس دسمبر کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارائوں اور گلوکارائوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے کھاتے ٹٹولنے کا پروگرام بنا لیا،فلم اسٹار صائمہ، خوشبو،نور اور گلوکارہ فریحہ پرویزکو نوٹس جاری کر دئیے، نوٹس شوبز کی ان شخصیات کے گھروں پر پہنچائے گئے۔

ایف بی آر نے نوٹس کے ذریعے اداکارائوں سے ان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیل مانگی ہے، صائمہ، خوشبو،فریحہ پرویز اور نور سے سال 2013 سے 2016 تک گوشواروں کی کاپیاں جمع کرانے کو کہا گیا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق شو بز کی شخصیات کو نوٹس سیکشن 176 کے تحت جاری کئے گئے۔

ایف بی آر نے شو بز سے جڑی ان شخصیات کو تمام تفصیل جمع کرانے کیلئے ستائیس دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito