ملتان: خواجہ سراؤں کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

ملتان: خواجہ سراؤں کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج


ملتان (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان پوری دنیا میں متنازع قرار پا چکا ہے۔ دنیا بھر میں اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کیے گئے۔ اولیاء شہر ملتان شریف میں خواجہ سراؤں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواں شہر چوک میں خواجہ سراؤں نے فلسطین کی حمایت میں اور امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران خواجہ شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج پر میڈٰیا کی کوریج حاصل کرنے کے لیے بھی خواجہ سراؤں نے خوب تگ و دو کی۔ دریں اثناء خواجہ سرا آپس میں الجھنے لگے اور الجھتے الجھتے بات جھگڑے تک جا پہنچی۔ جگھڑے کے نتیجہ میں ہاتھا پائی اور مار کٹائی بھی ہوئی جس سے کئی خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔