کراچی میں پانی کی تقسیم درست نہ مردم شماری کی گنتی: مصطفیٰ کمال


کراچی (24 نیوز) پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہيں کہ کراچی کی آبادی کم کرکے دکھانا شہر کے ساتھ دشمنی کے برابر ہے، حالیہ مردم شماری کے اعداد وشمار کو سب نے رد کر دیا۔

کراچی میں نہ پانی کی تقسیم درست ہے اور نہ ہی مردم شماری کی گنتی، پاک سرزمین پارٹی نے دونوں ایشوز کے غلط حقائق پر سخت احتجاج کی کال دے دی۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کراچی میں پانی سے متعلق بھیانک رپورٹس آرہی ہیں، کراچی کی آبادی کم کرکے دکھائی جارہی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی بولے چوبیس دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرکے دو نمبر اور چائنا کٹنگ کے مینڈیٹ والوں کا چہرہ دکھائیں گے۔ کراچی کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

اس سے قبل مصطفیٰ کمال نے نیب کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا۔