کراچی: سائیٹ ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا


کراچی (24 نیوز) کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، ڈیڑھ گھنٹے کے بعد فائر برگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں 100 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا جس کے باعث آگ لگی ہے۔ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔