عوام کو باشعور بنارہے ہیں:وزیر اعظم



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم ہاﺅس کو نیشنل یونیورسٹی بنانے پر کام شروع کردیا گیا،افتتاحی کانفرنس شروع ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو باشعور بنارہے ہیں،یہ منصوبے میرے دل کے بہت قریب ہیں۔تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،چین ہمارے لئے ایک زندہ مثال ہے،کالونی ازم کی وجہ سے افغانستان میں ترقی نہیں ہوسکی۔

انگلینڈ کے حکمرانوں کو دیکھا تو مجھ میں تبدیلی آئی، آزادی کے بعد کسی نے شعبہ تعلیم پر توجہ نہیں دی، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں، ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے حکمران عالیشان محلوں میں رہتے ہیں، بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا تعلیم کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ریاست مدینہ میں حکمرانوں نے خود پر پیسہ خرچ نہیں کیا، چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی ایک پیغام ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer