پاکستان پر ڈالرز کی بارش،3ارب مزید مل گئے

پاکستان پر ڈالرز کی بارش،3ارب مزید مل گئے


ابو ظہبی( 24نیوز ) پاکستان پر ڈالروں کی بارش ہوگئی،مرید تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرائے جانے کا اعلان ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے ایک بیان میں کی،بیان کے مطابق 3 ارب ڈالرز سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی اور اس سےدو طرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کے 8 ترقیاتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے جس کی مجموعی مالیت 1.5 ارب درہم ہے جن میں توانائی، صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسے منصوبے شامل ہی،وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ امارات سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکج دینے کا اعلان کر چکا ہے۔رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے اکاونٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے جمع کروائے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔