لاہور میں میٹرو بس کے ٹریک کو شہریوں نے تفریح گاہ بنا لیا


لاہور (24 نیوز) لاہور میں میٹرو بس کے ٹریک کو شہریوں نے تفریح گاہ بنا لیا۔ راوی پل پر کار اور موٹرسائیکل سوار میٹرو ٹریک پر سیر سپاٹے کرنے لگے۔ کار سوار فیملی میٹرو روٹ پر انجوائے کرتی رہی۔

میٹرو بس کے لیے مختص روٹ پر شہریوں کی ریسیں، موٹر سائیکل سوار میٹرو ٹریک کو بغیر ڈر خوف کے استعمال کرنے لگے۔ میٹرو بس سروس اتھارٹی کی جانب سے میٹرو ٹریک میں پبلک ٹرانسپورٹ کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور اسی مقصد کے لیے کئی سیکیورٹی گارڈز بھی رکھے گئے ہیں، مگر شہریوں نے نہ تو قوانین کی پروا کی اور نہ ہی گارڈز کی۔

راوی پل پر دن کے اوقات میں نوجوان میٹرو بس کے پیچھے پیچھے موٹر سائیکلیں دوڑاتے رہے انتظامیہ کی جانب سے مختص کیے گئے عملے کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش بھی نہ کی گئی۔