مریم نواز نیا شوق پورا کرنے مالی پورہ لاہور پہنچ گئیں

مریم نواز نیا شوق پورا کرنے مالی پورہ لاہور پہنچ گئیں


لاہور (24نیوز)سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو عجیب قسم کا شوق پیدا ہوگیا،روایتی پٹھورے کھانے این اے 120میں جا پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اچانک این اے 120 کادورہ کیا اور لوگوں سے مسائل دریافت کئے، مریم نواز اچانک اپنی والدہ کے حلقے میں پہنچیں تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے، مریم نواز نے این اے 120 میں مالی پورہ بازار کا دورہ بھی کیا اور ریڑھی سے چنے اور پٹھورے لئے، مریم نواز نے جب دکاندار کو پیسے دیئے تو اس نے لینے سے انکار کردیالیکن ن لیگ کی رہنما نے پیسے ادا کئے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے لوگوں سے مسائل دریافت بھی کئے اس پر لوگوں نے انہیں حلقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا تو مریم نواز نے چند روز میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ہالی ووڈ کی خوفزدہ خواتین،جنسی ہراسگی کا ہوشربا انکشاف