جاوید شیخ کی ماہرہ خان سے سرعام نازیبا حرکت


لاہور (24نیوز) لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جاوید شیخ نے اداکارہ ماہرہ خان کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی تاہم اداکارہ نے منہ پھیر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈز 2018 کی تقریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نواز اگیا، وہ جیسے ہی سٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو انہیں ایوارڈ دینے والے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ان کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ماہرہ خان ذرا سی جھینپ گئیں اور جلدی سے پہلو بچاگئیں۔ ماہرہ خان نے جاوید شیخ کے ساتھ ہاتھ ملایا اور اپنی جگہ پر ساکت و جامد ہو کر کھڑی ہوگئیں جس سے جاوید شیخ کی مبینہ کوشش ناکام ہوگئی۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔