سپریم کورٹ: شریف خاندان کی شوگر ملز کھولنے کا حکم


 اسلام آباد(24 نیوز) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کھولنے کا حکم دےدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدیں، الگ اکاؤنٹس رکھیں اور تفصیلات ہر ماہ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔

 جنوبی پنجاب کے گنے کے کاشتکاروں کے لئے اچھی خبرآگئی۔ سپریم کورٹ نے بند کی گئی شوگر ملز، کسانوں کے مفاد میں کھولنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں کاشتکاروں سے گنا خریداری کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نےشریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسیب وقاص، اتفاق اور چودھری شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدیں۔ تینوں شوگرملز گنا خریدنے کے الگ سے اکاؤنٹس مینٹین کریں اور تفصیلات ہر ماہ عدالت کو فراہم کریں۔

چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے کہا کہ وہ کام نہ کریں جو نبھا نہ سکیں۔ اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی کرتے رہیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شوگوملز کمشنر کے مختص کردہ پوائنٹ سے گنااٹھائیں گی۔ کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہر کھڑی رہے گی خرچہ شوگرمل برداشت کرے گی۔