آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار


لاہور(24 نیوز) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کر لیا, نیب نے احدچیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا ، نیب ٹیم نے احد چیمہ کو ان کے لاہور ایم ایم عالم روڈ دفتر سے گرفتار کیا ۔

 واضح رہے کہ  احد چیمہ پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام ہے۔