ممبئی: نوجوان نے اپنی فیس بک فرینڈ کو گھر بلاکر قتل کردیا

ممبئی: نوجوان نے اپنی فیس بک فرینڈ کو گھر بلاکر قتل کردیا


 ممبئی(24نیوز) فیس بک پر دوستی کریں تو سوچ سمجھ کر کریں۔ بھارت کے شہرممبئی میں ایک شخص نے اپنی فیس بک فرینڈ کو گھر بلاکر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی دوستی جان لیوا ثابت ہوئی۔ بھارت میں نوجوان نے اپنی فیس بک فرینڈ کو گھر بلاکر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ تعین کرسکیں کہ خاتون کی موت کیسے ہوئی۔ پولیس کو شک ہے کہ خاتون کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ملزم سے ملنے ان کی گھر گئی تھی اور خاتون نے حال ہی میں ملزم سے فیس بک پر دوستی کی تھی۔ ملزم کے مکان کی تلاشی پر خاتون کا موبائل فون اور ان کا بیگ برآمد ہوا۔