پی ایس ایل تھری کا دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں آغاز


 دبئی(24نیوز) افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ملتان سلطانز کو باؤلنگ کے شعبے میں زلمی پر واضح برتری حاصل جبکہ بیٹنگ میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں۔

 انتظار کی گھڑیاں ختم پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں لیگ میں انٹری دینے والے ملتان کے سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور کے زلمی جوانوں کے مدمقابل آئیں گے۔ ملتان سلطانز کو باؤلنگ کے شعبے میں جبکہ پشاور زلمی کو بیٹنگ میں برتری حاصل ہے۔

ملتان سلطانز کے باؤلنگ اٹیک میں طویل القامت محمد عرفان کی تیزرفتار باولنگ کے ساتھ ساتھ جنید خان کی سوئنگ باؤلنگ زلمی بلے بازوں کے لئے امتحان سے کم نہیں ہو گا۔

سہیل تنویر کی نپی تلی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ملتان کو عمران طاہر کی جادوئی سپن باؤلنگ کا ساتھ حاصل ہو گا۔

پشاورزلمی کو بیٹنگ میں محمد حفیظ ، کامران اکمل ، تمیم اقبال ، ڈیوائن براوو اور کپتان ڈیرن سمی موجود ہیں تو ملتان سلطانز کو احمد شہزاد ، کمارا سنگاکارا ، ڈیرن براوو، شعیب ملک اور کیرن پولارڈ کی خدمات حاصل ہوں گی۔

حسن علی کے ان فٹ ہونے سے پشاور زلمی کو باولنگ کے شعبے میں مشکل صورت حال کا سامنا ہوگا۔