کیا ’پاکستان مسلم لیگ ن‘کا نام تبدیل ہو نے جا رہا ہے؟


اسلام آباد (24 نیوز) نواز شریف وزارت عظمیٰ سے تو نااہل ہوئے تھے اب پارٹی صدارت سے بھی نا اہل ہوگئے۔ ساتھ ہی نوازشریف کے کیے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم ہوگئے۔ نوازشریف کے نااہل ہونے سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل کیا تو ساتھ ہی نوازشریف کے کیے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم ہوگئے۔ اس کے کئی سوالوں نے جنم لیا۔

یہ بھی پڑھئے: میاں نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار

پارٹی کا نیا صدر کون ہوگا؟ کیا اب نوازشریف کو پارٹی قائد بنایاجائے گا؟  سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کو جو ٹکٹ دئیے تھے، ان کا کیا ہوگا؟ کیا نیا پارٹی صدر نئی ٹکٹیں جاری کرے گا؟ کیا ن لیگ انتخابات میں حصہ نہیں لے گی؟

کیا امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑکر پارٹی میں شامل ہوں گے؟ کیا الیکشن کمیشن انتخابات کو موخر کردے گا، تاکہ ن لیگ کے امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کے جاسکیں؟

مزید پڑھئے: نواز شریف کی نا اہلی، اگلا پارٹی صدر کون ہو گا؟

این اے 154 لودھراں کا ضمنی انتخاب جسےن لیگ تاریخی فتح کہہ رہی تھی اس کا کیا ہوگا۔۔پی پی 20 چکوال کے انتخابات کا کیا ہوگا، کیا دونوں ضمنی انتخابات کالعدم ہوجائیں گے؟ سوالوں نے جنم تو لے لیا اب ان کے جوابات آنے تک قیاس آرائیاں ہوتی رہیں گی۔