نئے پاکستان کی فلم میں جنت کا وعدہ کرکے قوم کو جہنم میں دھکیل دیا گیا :احسن اقبال



اسلام آباد( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی فلم میں جنت کا وعدہ کرکے قوم کو جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے، سٹیٹ بینک کی  رپورٹ حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر ایک چارج شیٹ ہے یہ لوگ خرچے کم کرنے کا دعویٰ کررہے تھے پہلے تین مہینے میں ایک سو ارب روپے کا خسارہ کیسے بڑھ گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو  آپ نے لوگوں کو خود جھانسہ دیا کہ میں چندہ اکھٹا کرتا ہوں، مجھے وزیراعظم بنا دیں ٹیکس محصولات میں 174 ارب کا شارٹ فال واقع ہوا ہے، منی بجٹ میں 190 ارب کے اضافی ریوینو جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا ،سٹیٹ بینک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 45 فیصد کمی کی، ن لیگ حکومت نے ترقیاتی بجٹ 300 ارب سے بڑھا کر 1000 ارب روپے کیے ،ہمارے ترقیاتی بجٹ میں سی پیک، توانائی اور بھاشا ڈیم کے لیے پیسے جاری کیے گئے انکے وزیر کہتے تھے پاکستان میں 200 ارب ڈالر آنے تھے اب وزیر کہتے ہیں 200 عرب آنے تھے جو آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈال کر پیسہ اکھٹا کیا گیا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس کو قوم کے سامنے پیش ہونا چاہیئے بابائے ڈیم قوم کو ڈیم کے نام پر بھی وقوف بنا گئے جب تک آپکے پاس 8 ارب ڈالر نہیں ہوں گے کوئی ٹھیکیدار اپنی بڈ جمع نہیں کرائے گا ہم نے بغیر چندہ مانگے 122 ارب روپے خرچ کرکے ڈیم کی زمین خریدی 13 ارب روپے خرچ کرکے 9 ارب روپے اکھٹے کیے گئے ان پیسوں کی وصولی ثاقب نثار سے وصول کرنی چاہیئے ۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

کل ہم ایوان میں بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرے گے۔ اپوزیشن عام آدمی کے جذبات کی نمائندگی پارلیمنٹ میں کرے گی پاکستان کے اندر اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں چلنے دیں گے۔یہ حکومت پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے پاکستان کو معاشی طور پر 700 سے 1000 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے یہ کہتے تھے۔ خودکشی کر لوں گا قرضہ نہیں مانگوں گا چین اور سعودی عرب سے آنے والا پیسہ انکے خسارے میں ہڑپ ہو گیا حکومت اور اسکے مشیروں نے رویہ نہ بدلا تو انکو اسی زبان میں جواب ملے گا جو وزیر کہتے تھے اپوزیشن کا قد چھوٹا ہے وہ اپنے چچا کے دفتر میں رشوت وصول کرتے تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer