ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے سے 18 افراد جاں بحق


اسلام آباد(24نیوز)  ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

خبیرپختونخوا کے علاقے اپر باڑہ میں ایف سی پوسٹ کے کمرے کی چھت گرنے سے 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے،مظفر آباد میں اسکول جانے والی 3 بہنیں مٹی اور برف کے تودے تلے دب گئیں،ایک بہن جاں بحق جبکہ2زخمی ہوئیں جن میں سےایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سندھ کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد زندگی کی بازی ہارے گئے، ملتان میں ہونے والے ایسے ہی ایک واقعے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی.

فاروق آباد کے قریبی گاؤں لال کے میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جان بحق ہو گئے،گوجرانوالہ میں چھت گرنے سے خاتون ٹیچر شکیلہ واجد جاں بحق ہیڈ ماسٹر گلزار احمد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے،گجرات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔