امریکیوں نے ٹرمپ کی صدارت جمہوریت کی تباہی قرار دے دی


واشنگٹن(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے ایک سال مکمل ہوگیا، امریکیوں نے اس کو سراہنے کی بجائے جمہوریت کیلئے تباہی قراردے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کا ایک سال مکمل ہونے اور خواتین سے مبینہ دست درازی کےخلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ واشنگٹن ،نیو یارک ، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسخرے کو منتخب کیا ہے تو سرکس کی توقع تو رکھنا ہی ہوگی۔ ٹرمپ کی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اس سے اچھی کیبنٹس تو میں نے دکانوں پر بکتی ہوئی دیکھی ہیں۔ کئی امریکیوں نے اسے جمہوریت کی تباہی قرار دیا۔