لاہور 14 سال بعد دنیائے ہاکی کے ستاروں کی میزبانی کے لئے تیار

لاہور 14 سال بعد دنیائے ہاکی کے ستاروں کی میزبانی کے لئے تیار


لاہور (24نیوز) کراچی کے بعد دنیا کے ٹاپ ہاکی اسٹارز لاہور میں جلوے بکھیرنے کو تیار ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 14 برس بعد بین الاقوامی سٹارز کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد ہاکی کے عالمی ستارے بھی لاہور میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں ، پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں پاکستان الیون کو شکست دینے کے بعد ورلڈ الیون لاہور میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے ، پاکستان الیون بھی کراچی کا بدلہ لاہور میں چکانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ2004 چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ آٹھ ملکوں کے کھلاڑی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔