ججز کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ،انصاف متاثر ہورہا ہے: بلاول

ججز کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ،انصاف متاثر ہورہا ہے: بلاول


کراچی(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ججز کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے جس کی وجہ سے ملک میں انصاف متاثر ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس لا کمیشن قائم ہے ، چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کمیشن کے رکن ہیں ، قانون کے مطابق سال میں چار بار کمیشن کا اجلاس ہونا ہوتا ہے، مگر 2015 سے لا ریفارمزکمیشن کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔