جہانیاں میں گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کو مامتا سے محروم کر دیا گیا

جہانیاں میں گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کو مامتا سے محروم کر دیا گیا


جہانیاں (24نیوز)انسانوں میں انسانیت اور برداشت ختم ہوگئی، جہانیاں میں گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کو مامتا سے محروم کر دیا گیا تو میانوالی میں چار افراد خاندانی جھگڑے کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں پیش آیا ایک افسوناک واقعہ جہاں معمولی گھریلو جھگڑے پر دیور نے چھری سے وار کرکے اپنی بھابی کا قتل کر ڈالا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
اسی طرح میانوالی کے علاقے روغان میں بھی گھریلو جھگڑے نے چار افراد کی جان لے لی، پولیس کے مطابق فائرنگ غفران نامی شخص نے کی،آر پی اور سرگودھا نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا، ڈی پی او کو مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اور ٹرک بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں مسافر بس الٹنے سے دس افراد زخمی ہوگئے،پنوعاقل میں قومی شاہراہ پر ٹرالر ، موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔
سانگلہ ہل میں پولیس نے برکت ٹاﺅن سے چند روز قبل دو بچے اغواہونے والی خاتون اور 2بچوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق خاتون اور بچوں کو قصور سے بازیاب کرایا گیا۔