ہمیں دوستی اوردُشمنی نِبھانا آتی ہے، پی ٹی آئی اپنا رویہ ٹھیک کرے:ق لیگ


اسلام آباد( 24نیوز )حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار،اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں فاصلے بڑھنے لگے۔

مسلم لیگ ق نے اتحاد کے مستقبل کے فیصلے کیلئے سر جوڑ لئے،سینیٹر کامل علی آغا کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی جاتی،وزیر اعظم عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں،عمران خان کا یہی رویہ رہا تھا تو ساتھ چلنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم دوستی اور دشمنی خوب نبھانا جانتے ہیں اور نبھاتے ہیں،پی ٹی آئی میں مشاورت کی کمی ہے،ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا ہم تو دوستی نبھا رہے ہیں۔

یادر ہے مسلم لیگ ق مرکز اور صوبے میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے،حال ہی میں ق لیگ کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا ۔