سانحہ ساہیوال: وزیراعظم وزرا کے بیانات پر سخت ناراض

سانحہ ساہیوال: وزیراعظم وزرا کے بیانات پر سخت ناراض


اسلام آباد(24نیوز) سانحہ ساہیوال پر وزرا کے بیانات اور اقدامات پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سی ٹی ڈی کی متنازعہ پریس ریلیز پر بھی سخت ناراض ہیں، وزیراعظم کو تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے وزراء کے بیانات پربھی اعتراض ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کی لاقانونیت پر مبنی قدم کا دفاع نہیں کرسکتے، وزراء کو جلد بازی میں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیےتھی. سانحہ ساہیوال سے لاقانونیت کا پہلو اجاگر ہوا ۔ وزیرعظم نے پنجاب حکومت کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کاتحفظ یقینی بنائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔