کراچی، پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی، سی سی ٹی وی نے حقائق دکھا دیئے

کراچی، پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی، سی سی ٹی وی نے حقائق دکھا دیئے


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کےزخمی ہونےکامعاملہ بھی مشکوک ہوگیا،سی سی ٹی وی فوٹیج نے کراچی پولیس کادعویٰ بھی جھوٹا ثابت کردیا۔

کراچی میں بھی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔  واقعہ اتوار کی شب کورنگی پانچ نمبر پر پیش آیا ۔ پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے میاں بیوی زخمی ہوگئے تھے۔  پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مقابلے کے دوران پیش آیا لیکن واقعہ کی سی سی ٹی وی نے پولیس کے دعوے کو غلط ثابت کردیا ۔

فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار تو دکھائی دے رہے مگر کوئی ملزم نظر نہیں آیا ۔ ابتداء میں تو پولیس واقعے کو ملزموں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دیتی رہی۔ زخمی خاتون کے بھائی اور واقعے کے عینی شاہد شفقت زرین نے پولیس کے جھوٹ کی پول کھول دی۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں عبدالمجید اور ظاہر نے بیان دیا کہ مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ اتر کر بھاگنے لگا۔ اہلکار عبدالمجید نے پکڑا تو ملزم نے ایس ایم جی چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔جس کے بعد ملزموں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

شہریوں نے چھن جانے والی ایس ایم جی کی نشاندہی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ظاہر شاہ کی ایس ایم جی سے 2 گولیاں چلی ہیں۔ ملزموں نے جو ایس ایم جی چھینی تھی اس سے کوئی فائر نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ کے بعد سب سامنے آئے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔