پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک رزلٹ کااعلان کردیا



(24 نیوز ) طلبا کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، لاہور  سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے گزشتہ رات میٹرک کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان کیا تھا، جس میں  وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091 نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090 نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اب لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2018  کے  باقاعدہ اور مکمل نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63ہے۔ رواں سال امتحان میں  2 لاکھ 32 ہزار 46 طلبا نے شرکت کی تھی۔

بہاولپور بورڈ نے بھی میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں کےابوزرسعیدکی1085نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ الہدی گرائمرسکول کی طالبہ عائشہ علی کی 1085نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر  77487طلباء نے حصہ لیا۔ 1125طلباء غیر حاضریا کسی وجہ سے امتحانی عمل میں شریک نہ ہوسکے۔ 60280طلباء میٹرک کےامتحانی عمل میں کامیاب ہوئے۔ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 78.94فیصد رہا۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ نےمیٹرک کےپوزیشن ہولڈروں کااعلان کردیا ۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 23-82 فیصد رہا۔ 67604 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، 55593 نے کامیابی حاصل کی۔ ریگولر سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب03۔87 فیصد رہا۔ہومینیٹیز گروپ 40۔72 فیصد رہا۔پرائیویٹ گروپ میں سائنس گروپ میں 99۔68 فیصد رہا۔ ہیومینیٹیز گروپ میں 35۔54 فیصد کامیاب رہا۔ مجموعی طور پر سائنس گروپ میں 32۔86 فیصد رہا

پرائیویٹ گروپ میں 23۔82 فیصد رہا۔

راولپنڈی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔  اس مرتبہ لڑکے لڑکیوں سے بازی لے گئے۔ طلال بن طارق سائنس گروپ میں ایک ہزار ستاسی نمبر لیکر سب پہلے عبدالحسیب ایک سو ایکاسی نمبر دوسرے اور ادرینہ عائشہ نے 1072 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔