پانی، صفائی، صحت کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی منشور

پانی، صفائی، صحت کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی منشور


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کی آدھی آبادی کو پینے کا صاف پانی،صفائی اور صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ سیاسی جماعتوں نے 2018 کے اپنے انتخابی منشورمیں ان مسائل کو اہمیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی اور عالمی اعدادوشمارکے مطابق وطن عزیزمیں 53 فیصد لوگوں کو پینے کے صاف پانی سمیت صفائی اور صحت کی سہولیات میسرنہیں، 2018 کے انتخابات میں ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں نے اپنے منشور میں پانی، صفائی اور صحت جیسے مسائل کواہمیت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ، عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے کی درخواستیں خارج

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پانی ذخیرہ کرنے، سمندری علاقوں بالخصوص کراچی والوں کو پانی کی فراہمی اورسمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے منصوبوں کواہمیت دینے کے وعدے اور دعوے کر رکھے ہیں، پیپلزپارٹِی نے پینے کے پانی اور صفائی اور صحت کی سہولیات سے متعلق پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی 60 فیصد دیہی علاقوں میں رہنے والی آبادی کیلئے سیاسی جماعتوں کو صفائی صحت اور صاف پانی کے حوالے سے منظم آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔