قبائلی اضلاع میں انتخابات، آزادامیدواروں نے میدان مارلیا

قبائلی اضلاع میں انتخابات، آزادامیدواروں نے میدان مارلیا


پشاور(24 نیوز) خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع کےتاریخی انتخابات کےغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار6نشستوں پرکامیاب رہے۔پی ٹی آئی5 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپررہی،جے یوآئی ف 3، جماعت اسلامی اوراے این پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی ۔

الیکشن کمیشن سے جاری کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 100 باجوڑون سے پی ٹی آئی کے انور زیب 12951 ووٹ لیکر اور پی کے 101 باجوڑٹو سے بھی پی ٹی آئی کے اجمل خان 12204 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی کے 102 باجوڑ تھری سے جماعت اسلامی کے سراج الدین نے 19088 ووٹ لیکر میدان مار لیا ہے۔

پی کے 103 مہمند ون سے اے این پی کے نثار احمد 11247 ووٹوں اورپی کے 104 سےآزاد امیدوار عباس الرحمان 11751 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے۔ پی کے 105 خیبرکامعرکہ 19733ووٹ لینےوالے شفیق آفریدی کےنام رہا۔جبکہ پی کے 106 خیبر سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12814 ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے ہیں، اسی طرح پی کے 107 خیبر سے آزاد امیدوار محمد شفیق نے 9796 ووٹ اور پی کے 108 سے جے یو آئی ف کے محمد ریاض نے 11948 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

پی کے 109 کرم ٹو سے پی ٹی آئی کےاقبال میاں 39536 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،،پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیداور سید غازی غزن کو 18448 ووٹوں کیساتھ کامیابی ملی۔ پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال 10200 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔پی کے 112 شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میرکلام نے 12507 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پی کے 113 جنوبی وزیرستان کامعرکہ جے یو آئی ف کے عصام الدین کےنام رہاانہوں نے 10356 ووٹ حاصل کئے۔ پی کے 114 جنوبی وزیرستان ٹوسے تحریک انصاف کےنصیر اللہ خان 11 ہزار 114 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ پی کے 115 سے جے یو آئی ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔