محکمہ موسمیات نے شہر قائد کو نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کو نوید سنا دی


کراچی(24نیوز) مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے حسین موسم انجوائے کرنے کے لیے ساحل پر ڈیرےڈا ل دیے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہلکی پھوار سے موسم خوشگوارہو گیا۔شہری موسم کا مزہ لینے کے ساحل سمندرپرامڈ آئے۔ کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے جمائے لیے۔ہلکی پھوارسے موسم کا حسن اوربھی دوبالاہوگیا۔ کھل کھلاتے چہرے گھروں سے باہرنکل آئے اورساحل سمندرجاپہنچے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی 

  شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش نے موسم کا مزہ دوبالا کردیا ہے۔ بچوں کے اسکول کی چھٹیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے تفریح کے لیے سمندر سب سے اچھی جگہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔