بالی وڈفلم اسٹارعرفان خان نےکینسرکےآگے ہتھیارڈال دیے

بالی وڈفلم اسٹارعرفان خان نےکینسرکےآگے ہتھیارڈال دیے


نئی دہلی(24نیوز)بالی وڈفلم اسٹارعرفان خان نےکینسرکےآگے ہتھیارڈال دیے، بالی وڈاسٹارکا دوست کو لکھا گیا خط منظرعام پرآگیا، عرفان خان نے خط میں واضح مایوسی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈفلم اسٹار عرفان خان جہنوں نے بالی وڈ کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور ثابت کیا کہ وہ ایک ورسٹائل اداکار ہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں اداکار عرفان خان کینسر جیسے جان لیوا مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں ان کے دوست کو عرفان خان کا خط موصول ہوا جس میں ان کی مایوسی صاف نظر آرہی تھی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی 

 خط میں عرفان خان نے لکھا ہے کہ بیماری کی تشخیص کےبعد تکلیف سےگزرنا پڑا۔ خوف اوردردایک ساتھ محسوس کرتا ہوں۔خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے بالی وڈ فلم اسٹارعرفان خان نےکینسرکےآگے ہتھیارڈال دیے ہیں۔لاکھوں لوگوں کےلبوں پرمسکراہٹیں بکھیرنےوالےاداکارکا خط منظرعام پرآتے ہی بالی وڈ انڈسٹری میں کہرام مچ گیا۔