نواز شریف کے بارے نگران حکومت کا دو ٹوک اعلان

02:39 PM, 21 Jun, 2018

اسلام آباد( 24نیوز ) نگران حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی تک اہم فیصلہ ٹال دیا،نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے اور اس سے متعلق فیصلہ ان کی وطن واپسی پر کریں گے۔
شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عام انتخابات:وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی بات مان لی
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سےباہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لیے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پانامہ لیکس نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس ا?نے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں