اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی66ویں سالگرہ ،شہر شہر تقریبات

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی66ویں سالگرہ ،شہر شہر تقریبات


اسلام آباد (24نیوز) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے،سالگرہ کے حوالے سے شہر شہر میں تقریبات جاری ہیں ۔

ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈرسینیٹرشیری رحمان کے دفتر میں کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں سینیٹرشیری رحمان ، سیدنیرحسین بخاری، سینیٹر سسی پلیجو، فیصل کریم کنڈی، سینیٹر روبینہ خالد شریک ہوئیں۔سینیٹر رخسانہ زبیری، سینیٹر گیان چند، سینیٹر محمد علی شاہ جاموٹ، سینیٹر بہرامند تنگی، سینیٹر انور لال ڈین، اسینیٹر یوسف بادینی اور ملائکہ رضا اور دیگر نے شرکت کی.

پشاورپریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ پشاور ،خوشاب میں خواتین سیکرٹریٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،گوجرانوالہ میں  جیالوں نے کیک کاٹے، سجاول میں شھید رانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب کے بعد پی پی آفس سے پریس کلب جاتی تک جیالوں کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer