چودھری نثار قائد کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ہیں: پرویز رشید


اسلام آباد(24نیوز) پرویز رشید چودھری نثار پر پھر برس پڑے،سابق وزیر داخلہ کو مفاد پرست رہنما قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید اور چودھری نثار کے ایک دوسرے پر سیاسی چوکے چھکے۔ پرویز رشید کے ایک بار پھر سابق وزیر داخلہ پر دھواں دھار باؤنسرز۔قائد کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا کہہ ڈالا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔اچھے وقت میں اسٹیرنگ سنبھال لیتے ہیں۔ایسا شخص کیسے مخلص ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں پرویز رشید نے چودھری نثار کو پارٹی سے کلین بولڈ کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔کہا شائد اب دوبارہ گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھالنے کا موقع نہ ملے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پیپلزپارٹی نے ایک اورسیاسی شیرکاشکار کرلیا 

 واضح رہے کہ  پرویز رشید اور چودھری نثار کے درمیان لفظی گولہ باری نئی بات نہیں۔پہلے بھی کئی بار ایک دوسرے پر وار کیے۔اب کی بار لڑائی فیصلہ کن ہو گی یا پھر شہباز شریف میچ ڈرا کر ا دیں گے سب کو ہے انتظار۔