لکھنو میں پیدا ہونے والے افتخار عارف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں

لکھنو میں پیدا ہونے والے افتخار عارف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں


24(نیوز) لکھنو میں پیدا ہونے والے افتخار عارف آج 75 برس کے ہو گئے کہتے ہیں ان کے زمانے میں سالگرہ تو نہیں منائی جاتی تھی مگر اب وہ اپنے بچوں کی سالگرہ مناتے ہیں.

افتخار عارف 21 مارچ 1944ء میں پیدا ہوئے اسی نسبت سے آپ کے بارے لکھا جاتا ہے کہ آپ 21 مارچ، 1944ء کو لکھنو میں پیدا ہوئے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے افتخار عارف کو تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز اورستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔  انکے شعری مجموعوں میں حرف باریاب، جہان معلوم اور کتابِ دل و دنیا شامل ہیں۔

 قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا ۔ لکھنو یونیورسٹی سے ایم۔ اے کیا۔ اپنی علمی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان میں بحیثیت نیوز کاسٹر کیا۔ پھر پی ٹی وی سے منسلک ہوگئے۔ اس دور میں ان کا پروگرام کسوٹی بہت زیادہ مقبول ہوا۔