بلاول بھٹو کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد



کراچی(24نیوز)اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیگ کردیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer