نئے پاکستان میں میرٹ نظر انداز

نئے پاکستان میں میرٹ نظر انداز


اسلام آباد(24نیوز) نئے پاکستان میں میرٹ نظر اندازہونےلگا۔گریڈ بیس سے بائیس تک کے35 افسران گزشتہ کئی ماہ سے عہدوں کے منتظرہیں۔کس سروسز گروپ کے کتنے افسر اوایس ڈی اور تقرری کے منتظر ہیں۔دستاویزی تفصیلات 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔

 24 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروسز کےگریڈ 22 کے 4 افسران کئی ماہ سے تقرری کے منتظر ہیں،گریڈ بائیس کے افسران میں رضوان میمن ،سابق سیکرٹری پارلیمانی امور محمد اشرف، پولیس افسر سردار مجید خان اور سابق چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ کے نام شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مختلف سروسز گروپ کے گریڈ اکیس کے 18 افسران کوبھی کئی ماہ سےکوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔گریڈ اکیس کے تقرری کے منتظر افسران میں سیکرٹریٹ کے 5،ایڈمنسٹریٹو گروپ کے 11 اور پولیس سروسز کے دو افسران شامل ہیں۔

گریڈ بیس کے 13 افسروں کوبھی پچھلے کئی مہینوں سےکہیں تعینات نہیں کیاگیا۔ایڈمنسٹریٹو گروپ کے 2،پولیس سروسز کے 5 سیکرٹریٹ گروپ کے 5 اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے ایک افسر تقرری کے منتظرہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔